the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھٹکل میں صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا رابع حسنی ندوی کا خطاب 
بنگلور ۔ 5۔فروری (ایجنسیز ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے تلقین کی کہ مسلمان زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کی مساعی کریں اور اللہ پر یقین کامل پیدا کریں کیونکہ اسلام سے بہتر دین کہیں بھی نہیں ہوسکتا ۔ مولانا ندوی نے بھٹکل میں جامع العلوم رہائشی اسکول میں نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محنت کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنی چاہئے کیونکہ اسلام میں تعلیم کی کافی اہمیت ہے اور سب سے پہلی وحی بھی علم سے ہی متعلق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علم ہی وہ واحد راستہ ہے ۔ جس کے ذریعہ ہم بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کی اہمیت کو اسلام کے ماننے والوں نے جب سمجھا اس وقت اسلام کے ابتدا ئی سو بر سوں میں امت مسلمہ دنیا کی سب سے زیادہ تعلیم یا فتہ قوم بن گئی بھی صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تحقیق کے میدان میں بھی اس نے بڑے نمایاں کام انجام دئے اور ایسے ایسے فنون کی بنیاد ڈالی جو کسی اور قوم کے بس کی بات نہیں وجہ اس کی یہ



تھی کہ اللہ کا کلام اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریحات ہی در اصل علم اور علم کا سر چشمہ ہیں دنیا کی ساری قومیں اسی قوم و ملت کی خوشہ چیں اور اسی کا دیا ہوا فیض پا رہی ہیں ۔مولانا محمد مقصود عمران رشادی نے استقبال کیا ۔ عتیق احمد نے ہدیہ تشکر پیش کیا اجلاس کا آغاز مولانا عمیر عبد العزیز رشادی مدرس جامع العلوم کی قرآت سے ہوا ادارہ کے نا ئب صدر سیدمرتضیٰ حسین عرف غفران نے نظامت کے فرائض دئے اور آخر میں حضرت صدر بورڈ و مہمان خصوصی کی دعاؤں پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی ، مولانا محمود حسنی ندوی ، مولانا سحبان ندوی ، مولانا ڈاکٹر ظہیر احمد را ہی فدا ئی ، مولانا عبد الغفور باقوی ، مولانا سید مصطفیٰ رفا عی جیلانی، مولانا شبیر احمد ندوی ،مولانا صغیر احمد ندوی ‘ مقبول احمد صدر ‘سید نور الامین انور‘ محمد اطیع اللہ خان ، عبد الغفور ، نوید احمد ، جے شفیع اللہ ،حافظ یل محمد فاروق ، محمد اشفاق عرف تایا ‘سید ضمیر پاشاہ، یس فا ضل ، سید علیم ‘ سردار احمد، کوثر احمد ، منیر احمد یس یم ٹیوب، مجاہد علی بابا وغیرہ شریک اجلاس رہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.